Connect with us

JAMMU & KASHMIR

شراب کا کاروبار کشمیریوں کے دینی عقائد پر کھلا حملہ : جماعت اسلامی

عوام طاغوتی حکومت کے دین مخالف اقدامات کے خلاف منظم مہم کا آغاز کرے

Published

on

kno news

سرینگر//شیخ العالمؒ کے نام پر قائم ائرپورٹ پر شراب کی دوکان کھولنا اور مسافروں اور دیگر لوگوں کو شراب کی فراہمی ‘ نہ صرف اس بزرگ ولی کی توہین ہے بلکہ وادی میں بسنے والے تمام مسلمانوں کے دینی عقائد پر بھی ایک کھلا حملہ ہے۔ اسی طرح سینما ہال تعمیر کرنا اور اس کے ذریعہ فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دینا بھی یہاں کی اکثریت کے دینی تعلیمات کے بالکل منافی ہے۔ مسلمانوں کو بے حیائی اور فحاشی سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے مگر سینما ہال چالو کرکے اُن کے لیے برائیوں کا شکار ہونے کے اسباب فراہم کئے جاتے ہیں۔ یہ شیطانی حربے مسلمانوں کو اپنے دین اور صراط مستقیم سے دور کرنے کی خاطر آزمائے جارہے ہیں اور کمزور عقائد اور ایمان رکھنے والوں کے لیے گمراہ ہونے کے ذرائع فراہم کرنے کے مترادف ہے حالانکہ قرآن میں اُن لوگوں کے لیے سخت عذاب کی تنبیہ ہے جو مسلمانوں میں بے حیائی اور بے شرمی کو عام کرنے کے شیدائی ہوں۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر سنگھاسن اقتدار پر براجمان افراد کو تلقین کرتی ہے کہ وہ ان شیطانی خیالات کو ترک کرکے‘سرزمین کشمیر کی دینی روایات اور باحیا کلچر کو نقصان پہنچانے کے بُرے عزائم سے باز آجائیں بصورت دیگر انہیں غضب الٰہی کے کوڑے سے بچانے والا کوئی نہیں ہوگا۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر یہاں کے علماءکرام، واعظین عظام، دانشوران ملت اور عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ طاغوتی حکومت کے ان دین مخالف اقدامات کی یک جٹ ہوکر بھر پور مذمت کریں اور قوم کو ان کے برے عزائم سے واقف کرائیں نیز ان برائیوں کے خلاف ایک منظم مہم چلانے کی خاطر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے کر اپنی منصبی ذمہ داریاں پوری کریں۔

Copyright © 2021